جموں کشمیر۔خبر رساں ادارے پی ٹی ائی کے مطابق جموں او رکشمیر میں اسکول بس پر حملہ کے بعد چہارشنبہ کے روز شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ ارویندر ساونت نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ساونت نے کہاکہ ریاست میں نظم ونسق کی حالت نہایت خراب ہے اور اس میں سدھار کے لئے صدر راج کا نفاذ ضروری ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی جو مہارشٹرا میں شیوسینا کے ساتھی ہے جموں اور کشمیر میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل ہے ۔ پی ٹی ائی کے مطابق ممبئی( ساوتھ)سے لوک سبھا کے رکن اسمبلی نے کہاکہ ’’ جموں اور کشمیر میں اب کوئی نظم ونسق بچا ہی نہیں ہے۔
اگر بچوں پر پتھر پھیکنے گئے تو یہاں پر محفوظ کون ہے؟تمام محاذو ں پر حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے جس میں لاء اینڈ ارڈر بھی شامل ہے‘‘۔چہارشنبہ کے روز 35بچوں کو لے جارہی ایک اسکول بس پر حملہ کیاگیا جس میں د وطلبہ زخمی ہوئے ہیں۔