شورشرابہ پر اعتراض جتانے والی 16سالہ لڑکی کے ساتھ ایک شخص کی مارپیٹ ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

ممبئی۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی کے کرلا نہرونگر علاقے میں شورشرابہ کو لیکر اعتراض کرنے والے لڑکی اور اس کے دوست پر ایک شخص نے حملہ کردیا جس میں 16سال کی ایک لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔بتایا جارہا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائی دینے والے شخص کی شناخت عمران شاہد شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے لڑکی پر حملہ کررہا ہے اور مذکورہ ویڈیو میڈیا او رسوشیل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائیر ل بھی ہورہا ہے۔

منگل کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا۔ پولیس نے کہاکہ ملزم کو واقعہ کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا مگر اس کو بعدازاں ضمانت پر رہا بھی کردیاگیا۔ستمبر17کے روز یہ واقعہ پیش آیا جب متاثرہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ وہاں سے گذر رہی تھی۔ عہدیدار نے کہاکہ ’’ جب لڑکی وہاں سے گذر رہی تھی ‘ نوجوانوں کا ایک گروپ‘ جو وہا ں پر کھڑے ایک اٹورکشہ میں بیٹھے ہوئے تھے آپس میں زور سے بحث کررہے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے انہیں آہستہ بات کرنے کو کہااوراپنے دوست کے ساتھ اگے چلی گئی‘‘۔ تاہم اٹور کشہ میں سے اتر کر شیخ جس کو لڑکی جانتی تھی نے متاثرہ کو بری طرح پیٹنا شروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ کسی لوہے کی چیز سے شیخ نے لڑکی کی ناک پر ماردیا جس کی وجہہ سے وہ زمین پر ڈھیر ہوگئی او ر ناک سے خون بہنا بھی شروع ہوگیا

۔واقعہ کے بعد شیخ نے لڑکی کو دھمکایہ بھی اور موقع سے فرار ہوگیا۔متاثرہ لڑکی کو اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ناک پر لگی چوٹ کے متعلق ڈاکٹرس نے بتایا۔ائی پی سی کے دفعہ 324اور326کے تحت مقدمہ درج کرکے شیخ کو گرفتا ر کرلیاگیا تھا بعدازاں ضمانت پر بھی اس کو رہا کردیا گیا تحقیقاتی افیسر دیپک پوار نے کہاکہ اس ضمن میں مزیدتحقیقات جاری ہے