لکھنؤ : بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی معاملہ می ں۲۱؍ فروری کو ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے شنکر اچاریہ سوامی سوروپ سرسوتی کے اعلان نے سیکورٹی حکام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ اس کمپلکس میں لوگوں کے جانے پر روک لگائی جائے ۔ حالانکہ ضلع مجسٹریٹ نے پہلے سے نافذ العمل دفعہ ۱۴۴؍ میں ۴؍ اپریل تک کی توسیع کردی ہے ۔ او ر اضافی سکیورٹی طلب کی جارہی ہے ۔
شنکر اچاریہ کے اعلان کے مطابق سادھو سنتوں کے ساتھ ۱۷؍ فروری کو پریاگ را ج سے ایودھیا کیلئے کوچ کریں گے جہاں وہ ۱۹ ؍ فروری پہنچیں گے ۔ ۲۰؍ فروری کو وہ وہاں ایک سبھا کریں گے ۔او ر ۲۱؍ فروری کو متنازع کمپلکس جاکر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔حالانکہ انہوں نے ابھی تک ضلع انتظامیہ سے اس کی اجازت نہیں لی ہے ۔ اس سے سادھوں سنتوں او رضلع و پولیس انتظامیہ کے مابین ٹکراؤ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔
ضلع حکام کا کہنا ہے کہ کمپلکس کے اطراف پہلے ہی سے دفعہ حے۱۴۴ ؍ نافذ ہے جس میں مزید توسیع کردی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسی کو بھی کمپلکس کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انتظامیہ نے اضافی سیکوریٹی کا متعلقہ م محکمات سے مانگ کی ہے ۔