سال2004میں قیام کے بعد سے لے کر اب ان کی اکیڈیمی نے ملک کو900سیول سرونٹس اور دیگر سرکاری عہدیداردئے ہیں
چینائی۔تاملناڈو کے مقبول سیول سرویس کوچنگ ادارے شنکر ائی اے ایس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر کی ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی نعش برآمد ہوئی ‘ پولیس نے جمعہ کے روز اس بات کی جانکاری دی۔
پولیس کے مطابق45سالہ شنکرن کی نعش جمعرات کی رات میں پنکھے سے لٹکی ملی ‘ انہیں سینٹ اسابیل کے اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے شنکرن کو مردہ قراردیا۔ پوسٹ مارٹم کے لئے ان کی نعش رویاپیٹھا سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے خودکشی کی وجہہ ہے۔ شنکر اپنی بیوی وائشانوی اور دووبیٹوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔
آنا نگر میں سال2004میں قیام کے بعد سے لے کر اب ان کی اکیڈیمی نے ملک کو900سیول سرونٹس اور دیگر سرکاری عہدیداردئے ہیں۔یہ خبر کہ45شنکرن نے خودکشی کرلی ہے ان کے ہزاروں چاہنے والے طلبہ اور جاننے والے لوگوں کو حیرا کردیا ۔
کسان فیملی سے تعلق رکھنے والے شنکرن نے یو پی ایس سی امتحان میں دومرتبہ حصہ لیا اور دونوں بار ناکام ہوگئے۔
تاہم انہوں پھر اپنی ذاتی اکیڈیمی کی شروعت کی اور اے ایس ائی امیدواروں کے لئے گرو بن گئے۔اٹھ سال قبل اپنی ناکامی کے متعلق بات کرتے ہوئے شنکرن نے کہاتھا کہ’’ آج بہت سارے لوگ جنھوں نے میرے پاس پڑھائی کی ہے کہ بڑے افیسر بن گئے ہیں۔
جب میں انہیں دیکھتاہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اور جلن بھی ہوتی ہے۔
مگر اگر میں کامیاب ہوجاتا تو میں ہوسکتا ہے کہ ایک ائی ایس افیسر بن بن جاتا۔ یہ میری ناکامی کا ہی نتیجہ ہے کہ میں نے کئی ائی اے ایس اور ائی پی ایس افیسر تیار کئے ہیں۔ یہ میری ناکامی کی سیڑھی ہے ‘ جس پر چڑھ کر کئی کامیاب ہوئے ہیں‘‘