شیواموگا ۔ 29 ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 18 ویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے دور میں استعمال شدہ 1000 جنگی راکٹوں کو کرناٹک کے ضلع شیواموگا کے ایک گاؤں کی ناکارہ باؤلی سے نکالا گیا ۔ بدانورو کے ایک باغیچہ میں مزدور اس قدیم باولی کی کھدائی میں مصروف تھے کہ ایک آہنی ڈھانچہ سے سلینڈر کی شکل کی راکٹس دستیاب ہوئیں ۔ محکمہ آثار قدیمہ کا ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ یہ راکٹس ٹیپو سلطان کے دور میں استعمال کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام پر چھ سال قبل بھی ایسی ہی راکٹس برآمد ہوئیں تھیں ناگرا میں ٹیپو سلطان کے قلعہ کے قریب کھدائی کے دوران ایک کھلے کنویں میں بندوق کے پاوڈر اور بارود کی بو محسوس ہونے کے بعد مزید کھدائی کی گئی تھی ۔