شملہ: شہر میں بارش میں بہاری تباہی مچائی ہے‘ نظم ونسق پوری طرح مفلوج پڑگیا ہے‘ جبکہ اندرا گاندھی میڈیکل جالج کا قدیم او پی ڈی بلاک زمین کھسکنے کے واقعہ سے منہدم ہوگیا۔صرف دوگھنٹوں میں شہر میں26ایم ایم پانی ریکارڈ کیاگیا۔بارش کے پانی کی عدم نکاسی کی وجہہ سے حالات بے قابو ہوگئے ہیں اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی۔
ریاست کے دوسرے حصوں میں بھی زوردار بارش کا قہر جاری رہا۔ پچڈ میں 87ایم ایم بار ش ریکارڈ کی گئی وہیں جوگیندر نگر اور اونا میں بالترتیب 55اور 45ایم ایم پانی ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ پالمپور 34‘دھرم شالہ29منڈی17‘ گوہر 16جبکہ بیجناتھ 12اور گوہر میں 9ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ سکمیات نے نشیبی اور کیچڑ والے علاقوں میں اگلے 48گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بارش کا سلسلہ اگست کی آخری دنوں تک جاری رہے گا۔ ریاست میں پارہ گرتا جارہا ہے اور منالی میں سب سے زیادہ سردی ہے یہاں پر درجہ حرارت 13.3ڈگری سلیس ہے جبکہ کلپا میں13.4کیلونگ 15.3‘ شملہ16.3اور دھرم شالہ میں17.0ڈگری سلیس ریکارڈ کی گئی۔