شمال مشرقی آسٹریلیا سمندری طوفان ’’ڈیبی‘‘ سے تباہ

آئر(آسٹریلیا)۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زبردست سمندری طوفان ’’ڈیبی‘‘ نے شمال مشرقی آسٹریلیا میں آج بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ۔ برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ عمارتیں منہدم ہوگئیں اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ساحلی علاقہ کے عوام موسلادھار بارش اور تیز رفتاری آندھی سے پریشان ہیں۔