شمالی ہند میں گہری دھند سے معمولات زندگی مفلوج ، لداخ سردترین مقام

نئی دہلی ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے بیشتر علاقوں پر آج گہری دھند چھاجانے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ ٹرین خدمات درہم برہم ہوگیئں ۔ 40 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ دیگر تاخیر چل رہی ہیں ۔ حد بصارت 5.30 بجے صبح ایک ہزار میٹر تھی جو 8.30 بجے صبح صرف 700 میٹر ہوگئی ۔ تاہم 11.30 بجے دن اس میں بہتری پیدا ہوئی اور وہ 1500 میٹر ہوگئی ۔ ملک کا سرد ترین مقام لداخ تھا جہاں درجہ حرارت منفی 16.4 درجہ سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ 12 پروازوں میں ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہوئی ۔ کیونکہ حد بصارت بہت کم تھی ۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسیس جئے پور میں 9.30 بجے صبح سے اور چھٹویں سے بارہویں جماعت کے کلاسیس 8.30 بجے صبح سے مقرر کی گئی ہیں ۔

جموں میں گہری دھند
فضائی اور ٹرین خدمات متاثر
جموں ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں گہری دھند کی وجہ سے 12 پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔ کئی ٹرینیں جو جموں آنے والی تھیں گہری دھند کی وجہ سے تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ 10 ٹرینیں گزشتہ چند دن میں دھند کی وجہ سے منسوخ کی جاچکی ہیں اور دیگر ٹرینوں کی خدمات میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے ۔