شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر

جموں و کشمیر میں چند دن راحت کے بعد دوبارہ اضافہ ، ہماچل پردیش میں لاہول اسپتی میں منفی 10 درجہ سلسیئس
سرینگر ؍ شملہ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں چند دن تک درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے بعد آج سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کی رات شدید سردی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے بموجب سرینگر میں کل کی رات جاریہ سیزن کی سرد ترین رات تھی۔ اقل ترین درجہ حرارت منفی 4 درجہ سلسیئس ہوگیا تھا جو سابقہ رات کی بہ نسبت 2 مقامات کم تھا۔ گزشتہ رات 2.6 درجہ سلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی صفر سے کم درجہ حرارت تھا۔ پہلگام سیاحتی مرکز جہاں سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے بیس کیمپ قائم کئے جاتے ہیں، منفی 6 درجہ سلسیئس کا اقل ترین درجہ حرارت محسوس کررہا تھا جو معمول سے دو درجہ کم ہے۔ چہارشنبے کی رات منفی 4 درجہ سلسیئس اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شہرہ آفاق سیاحتی مرکز گلمرگ (شمالی کشمیر) کا تعلق وادی کے دیگر مقامات سے کٹ گیا تھا۔ یہاں اقل ترین درجہ حرارت 6.2 درجہ سلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو درجہ کم تھا۔ جنوبی کشمیر کے علاقہ کوکرناگ میں اقل ترین درجہ حرارت 2.2 درجہ سلسیئس درج کیا گیا۔ جبکہ قاضی گنڈ کے قریب یہ 3.3 درجہ سلسیئس تھا جو معمول سے 1.7 درجہ کم ہے۔ کارگل اور لیہہ کے قصبوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب اوسط درجہ یا ہلکی بارش کے امکانات ہیں جن سے جموں و کشمیر خاص طور پر ریاست میں پہاڑی چوٹیاں متاثر ہوں گی۔ اِس بات کا بھی امکان ہے کہ بڑے پیمانے پر مختلف مقامات پر بارش یا برفباری ہوگی۔ شملہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہماچل پردیش میں بھی آج شدت کی سردی محسوس کی گئی۔ برفباری کا تازہ دور شروع ہوا۔ قبائیلی علاقے لاہول اور اسپتی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 10 درجہ سلسیئس ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ضلع چنور میں اقل ترین درجہ حرارت سیاحتی مرکز منالی کے مساوی یعنی نقطۂ انجماد سے نیچے تھا۔ کیلانگ جو انتظامیہ کے ہیڈکوارٹرس لاہول اور اسپتی ضلع میں واقع ہے، اقل ترین درجہ حرارت منفی 9.9 درجہ سلسیئس تھا۔ شام 5 بجے جمعرات کے دن اور ساڑھے آٹھ بجے صبح جمعہ کے دن یہی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شملہ کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ ضلع چنور کے علاقہ کالپا میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 3.8درجہ سلسیئس تھا۔