شمالی کوریا اور امریکی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات منسوخ

سیول :امریکی وزرات خارجہ کی جانب سے شمالی کوریا کے اعلی نمائندوں کو ویزا دینے سے انکار کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے مقرر مذاکرات منسوخ ہوگئے ہیں۔جس کی اطلاع روزنامہ وال اسٹریٹ نے ہفتہ کے روز دی۔

مذکورہ اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے وزرات خارجہ کے اعلی حکام کے درمیان نیویارک میں یکم اور 2مارچ کو بات چیت ہوئی تھی ۔

لیکن شمالی کوریا کے نمائندے چے سون ہوئی کو ویزا دئے جانے سے انکار کرنے پر یہ منسوخ ہوگئی ہے ۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کن وجوہات کی بناء پر انہیں ویزا دیے جانے سے انکارکیاگیا ہے