عکرہ۔یکم اگست ( سیاست ڈاٹ کام) مسجد الجزر جو خلیفہ کے گورنر برائے عکرہ احمد پاشاہ الجزر نے قدیم شہر عکرہ میں 1781ء میں خلافت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کروائی تھی ۔ کل رات اچانک شعلہ پوش ہوگئی ۔ یہ شہر اب شمالی اسرائیل میں ہے ۔ پولیس کے بموجب آگ برقی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لگی تھی ۔ خلافت عثمانیہ کے خلاف صیہونی ایجنٹوں نے دوہری سازش کی تھی ۔ داخلی اور خارجی بغاوت کے ذریعہ آخری خلیفہ کو جلاوطن ہونے پر مجبور کردیا تھا ۔