شفاف طریقے سے نافذ کی جائے کسان قرض معافی اسکیم:کمارسوامی

بنگلور، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامي نے پیر کو حکام کو کسانوں کی قرض معافی اسکیم شفاف طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ڈپٹی کمشنروں اور چیف ایگزیکٹوزکے اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے مسٹر کمارسوامي نے کہا کہ مجوزہ قرض معافی اسکیم کے بارے حکومت کی ہدایات کو جلدنافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کونافذ کرنے میں ضلع افسران کا اہم رول ہوگااور انہیں اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے بچولیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے حکام کو لوگوں کی شکایات کو دور کرنے ، متعلقہ کواٹرس کا دورہ کرکے دستاویزات کی جلد تصفیے کرنے کی بھی ہدایت دی۔واضح ر ہے کہ مسٹر کمارسوامي نے اپنے بجٹ تقریر کے دوران کسانوں کے 49،000 کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اعلان کیا تھا فصل قرض معافی دو لاکھ روپے تک ہوگی۔ قرض معافی اسکیم کا فائدہ گزشتہ سال 31 دسمبر تک قرض نہ اداکرنے والے کسانوں کو ہی ملے گا۔