نئی دہلی۔ ہندوستان او رپاکستان کے درمیان کرکٹ کے رشتے دونوں ممالک کے رشتوں سے کم کشیدہ نہیں ہیں۔ ایسے ہی حالات کا ایک نظارہ ٹوئٹر پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹوئٹر کے ذریعہ ہندوستان کے اسٹار بلے باز شعیب ملک سے خیر یت دریافت کی۔
ہندوستانی کرکٹ مداح کو یہ اتنا ناگوار گزر کہ انہو ں نے شکھر دھون کو جم کر نشانے پر لیا۔
شکھر دھون نے ٹوئٹ کیاکہ ’ جناب شعیب ملک آپ کی صحت میں سدھارہورہا ہوگا او رآپ جلد ہی میدان پر واپس ائیں گے لیکن کا ان کاپاکستانی کرکٹر کی خیریت دریافت کرنا چند یوزرس کو راس نہیں آیا۔
کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہاکہ پاکستانی آرمی ہمارے نوجوانوں کو سرحد پر شہیدکررہی ہے کبھی ان کاحال نہیں پوچھا۔
وہیں پاکستانی کرکٹ مداح نے شکھر کے اس ٹوئٹ پر اس کی جم کرتعریف کی او ران کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف شعیب ملک نے بھی جواب دیتے ہوئے شیکھر دھوان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے کے دوران ملک کے سر پر گیند لگ گئی تھی۔