ششی کلا کے خلاف پنیروسیلوم کی بغاوت

چینائی:وی کے ششی کلا کے خلاف انا ڈی ایم کے میں ااج رات بغاوت پھوٹ پڑی۔

جبکہ ششی کلا کے چیف بننے کی راہ ہموار ہونے کے لئے اتوار کے روز جبری طورپر استعفیٰ لئے جانے کا چیف منسٹر اوپنیروسیلوم نے انکشاف کرتے ہوئے ریاست تاملناڈو میں ایک نیاسیاسی دھماکہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیاکہ ریاست کی عوام او رپارٹی کارکنوں کی خواہش ہے تو وہ اپنا استعفیٰ بھی واپس لے سکتے ہیں۔

عام طور پر خاموشی رہنے والے پنیروسلیوم کو جئے للیتا نے خاموشی ترک کردینے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنی حیات میں ہی ایک مرتبہ چیف منسٹر بنایا تھا۔

جئے للیتا کے انتقال 5ڈسمبر کوہوا جس کے بعد ان کی اہمیت کم کرد ی گئی تھی او روہ مسلسل احساس کمتری کے شکار میں مبتلا ء تھے