ممبئی : شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکر ے نے درام مندر پر آج یہاں کہا کہ آرٹ آف لیونگ کے روح رواں سری سری شنکر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی او رآر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے چھوڑ دینا چاہئے۔
پارٹی کے تر جمان روزنامہ سامنا میں تحریر گئے ایک اداریہ میں روی شنکر کو اس معاملہ سے دور رہنا چاہئے۔
او رکہا کہ بی جے پی چاہے تو ایک آرڈ نینس جاری کرکے چوبیس گھنٹے میں مندر کا کام شروع کرواسکتی ہے ۔
شیوسینا نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے روی شنکر یود ھیا معاملہ میں ایک پارٹی بننے کی کوشش کر رہے ہیں روی شنکر نے کہا تھا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہواتوملک میں شام جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔اگر ایک مذہبی شخص نے ایسی دھمکی دی ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
شیوسینا نے کہا کہ یہ کیسا آرٹ آف لیونگ ہے کہ جہاں لوگوں کو دھمکی دی جاتی ہے۔یا ان کا قتل کیا جاتا ہے۔معاشرہ کو ایسے گرو کی ضرورت نہیں ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ عدالت میں اس کا حل نہیں نکل سکتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ روی شنکر ک واس مسئلہ میں دخل اندازی نہیں کرناچاہئے۔
ان کو آرٹ آف لیونگ میں رہنا چاہئے ۔اور اس مسئلہ کو وزیر اعظم مودی، امیت شاہ، او رسنگھ سرچالک موہن بھگوت کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔
انہوں نے شری روی شنکر کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں ،غریبوں ،بے روزگاروں او رخواتین کو در پیش مسائل کوحل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔