نئی دہلی: قومی خواتین کمیشن نے جنتا دل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن شردیادو کو بیٹیوں کے بارے میں قابلِ اعتراض تبصرے کے لئے آج نوٹس جاری کیا۔
Vote aur beti ke prati prem aur mohabbat ek si honi chahiye: Sharad Yadav, JD (U) on his earlier statement pic.twitter.com/MgiQDl5xgh
— ANI (@ANI) January 25, 2017
کمیشن کے ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے کل ایک جلسہ عام میں بیٹی اور ووٹ کا موزانہ کرتے ہوئے نازیبا تبصر کیا جس پر متعدد لوگوں نے اعتراض کیا ۔
Maine bilkul galat nhi kaha, jaise beti se pyar karte hai waise hi vote se bhi hona chahiye tab desh aur sarkaar acchi banegi: Sharad Yadav
— ANI (@ANI) January 25, 2017
مسٹر یادونے کہاہے کہ ’’ ووٹ کی عزت بیٹیو ں کی عزت سے بھی اہم ہے ۔ اگر بیٹی کی عزت سے معاہدہ کیاجاتا ہے تو گاؤں او رکمیونٹی متاثر ہوتی ہے لیکن اگر ووٹ کی عزت سے سمجھوتا کیاجاتا ہے تو پوری قوم پر اثر پڑیگا‘‘۔
Baat par kaayam hoon, behas ke liye taiyyar hoon. Purey bhaashan ko chunauti dekar dekhein, judicial inquiry bitha dein:Sharad Yadav, JD (U) pic.twitter.com/fKyAMKG3Ef
— ANI (@ANI) January 25, 2017
تاہم بعد میں انہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہاکہ ’’ میں نے بلکل غلط نہیں کہا‘ جیسے بیٹی سے محبت کرتے ہیں ویسے ووٹ سے بھی کرنا چاہئے۔ تبھی ملک اور حکومت بہترین بنے گی۔
ووٹ اور بیٹی کے تئیں محبت ایک ہونی چاہئے‘‘۔شردیادو کے اس تبصرے پر متعدد لوگوں بشمول سیاسی قائدین نے کڑا اعتراض جتایا ۔
اسی ضمن میں قومی کمیشن برائے خواتین نے نوٹس جار ی کرتے ہوئے شردیادو سے وضاحت طلب کی ہے۔