نئی دہلی:مطلوب بزنس مین وجئے مالیا کو منگل کے روز یوکے کی عدالت نے 4ڈسمبر تک کی ضمانت دی ہے۔ وہ یہاں پر ویسٹرین مجسٹریٹ کورٹ کے روبرو حوالگی کیس کے سلسلے میں رجوع ہوئے تھے۔
مقدمے کی اگلی سنوائی جولائی 6کو مقرر ہے۔شراب کاروباری نے ان کے خلاف عائد کئے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اپنے مقدمے کی پیروی کرنے کے لئے ان کے پاس’’ کافی شواہد ‘‘ ہیں ۔عدالت میں سنوائی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مالیا نے کہاکہ ’’ عدالت میں سنوائی جاری ہے اس لئے میں کچھ نہیں کہوں گا میں صرف اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں اور اگے بھی کرتا رہوں گا‘‘۔
مالیا ہندوستان میں کنگ فیشر ائیرلائنس پر9000کروڑ کے قرض کی عدم ادائی کے مقدمہ میں مطلوب ہیں۔ وہ برطانیہ میں مارچ2016سے ہے اور حوالگی وارنٹ پر اسکاٹ لینڈ پولیس نے اپریل18کو گرفتار کیاتھا۔ جاریہ سال فبروری8کو ہندوستان کی جانب سے عام درخواست کے بعد ان کے خلاف حوالگی مقدمہ کی سنوائی یہاں پر کی جارہی ہے۔لندن کے کرکٹ گروانڈ اول میں چیمپنس ٹرافی میں انڈیا او رساوتھ افریقہ کے درمیان کھیلنے جانے والے میاچ کا مشاہدہ کرنے کے لئے جب پچھلے ہفتہ مالیا میدا ن پر پہنچے تو ہندوستان کے شائقین نے انہیں’’ چور چور‘‘ پکار تھا۔
جب نے سے اس واقعہ کے متعلق پوچھا گیا تو مالیا نے کہاکہ’’ اول کے میدان میں ہجوم نے مجھے چور کہہ کر نہیں پکار ا ‘۔نشہ کی حالت میں دولوگوں نے چلایا مگر بہت سارے لوگوں مجھ سے ملاقات کرکے میرا حال دریافت کیا‘‘