مبینہ طور پر ایک شرابی شخص نے ائیر انڈیا کی انٹرنیشنل فلائیٹ میں پرواز کے کے دوران ایک خاتون مسافر کی سیٹ پر پیشاب کردیا ‘ جس پر قومی ادارے کے ہوائی جہاز سے سیول ایویشن محکمہ نے رپورٹ طلب کی ہے۔
یہ واقعہ نیویارک سے دہلی کے لئے پرواز کرنے والے ہوائی جہازAI102میں 30اگست کے روز پیش آیاتھا۔ جمعہ کے روز خاتون مسافر کی بیٹی اندرانی گھوش نے ٹوئٹ کے ذریعہ واقعہ کی جانکاری دی ۔
انہوں نے ٹوئٹر نے سریش پربھو‘ سشما سوراج‘ ائیر انڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ30اگستA1 102,جے ایف کے سے دہلی سیٹ 36D۔ میں میرے اکیلے سفر کررہی تھی انہیں بڑا صدماہ اس وقت لگا جب ایک مسافرنے نشہ کی حالت ڈنر کے بعد میری ماں کی سیٹ کے ارگرد گھوم کر اپنا پینٹ اتارا اور سیٹ پر پیشاب کردیا۔ اس معاملے میں ذرا دیکھیں‘‘۔
سماجی کارکن کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے انہوں نے ائیر انڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میری ماں کی صرف سیٹ تبدیل کی گئی ۔
واقعہ کے پیش نظر جونیر ایویشن منسٹر جیانت سنہا نے ائیر انڈیا کو ہدایت دی کہ معاملے میں کی فوری تحقیقات کریں اور منسٹری او رایویشن ریگولیٹری کو رپورٹ پیش کریں۔
سنہا نے ائیر انڈیا کو ہدایت پر مشتمل ٹوئٹ بھی کیا۔