شدت پسندی لنکائی بدھسٹ گروپ پارٹی بنانے کی تیار ی میں۔

کولمبو۔سری لنکا کا شدت پسند سنہالا بدھسٹ گروپ ‘ جس پر ملک میں پیش ائے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک سیاسی پارٹی تشکیل دے گا۔

مہاسن بالاکیا یا پھر ڈیوال مہاسانا کی فوج‘ جو مبینہ طور سے مسلمانوں کے خلاف تقریروں کے ویڈیو شائع کرتا ہے کا کہنا ہے کہ اس نے سیاسی پارٹی کی تشکیل کے لئے انتظامیہ کو دستاویزات پیش کئے ہیں۔

انورادھا پور ٹاؤم میں گروپ کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ’’ سنہالیسی کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے کیونکہ تمام نسلیں ایک ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مہاسن بالاکیااور دیگر سنہالا تنظیموں کے ساتھ ملکر ایک سیاسی پارٹی قائم کریں گے‘‘