شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا سماج وادی پارٹی میں شامل 

لکھنؤ : فلم اسٹار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق پونم سنہا لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے مرکزی بی جے پی وزیر راجناتھ سنگھ کے مقابلہ میں لڑ سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کر کے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ۔