سونی پت:پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ سونی پت کے رسوئی گاؤں کی ایک مسجد میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اسٹیشن ہاوز افیسر( ایس ایچ اوکنڈلی پولیس اسٹیشن انسپکٹر پروین نے ہمیں فون پر بتایا کہ مذکورہ56سالہ شخص کی شناخت شبیر کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کو کل شام ہلاک کردیا گیا۔
واقعہ کے وقت متوفی اپنی نماز مکمل کرچکے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ حملے کا کچھ حصہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش حملہ مسجد میں داخل ہوتا ہے اور شبیر کو گولی مارکر وہا ں سے فرار ہوجاتا ہے ‘‘ ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ شبیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ’’ملزم واقعہ کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔
کنڈیلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم حملہ آور کے خلاف ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے‘‘۔ جرم کے پس پردہ محرکات کے متعلق ایس ایچ او سے پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ’’ ہم نے گھر والوں اوردوسرے لوگوں سے بات کی ہے جو کوئی بھی متاثر شخص کو جانتا ہے وہ یہی کہہ رہا ہے کہ متوفی کی کسی کیساتھ بھی دشمنی نہیں تھی۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے‘‘