سماجی جہدکار شبنم ہاشمی اس ویڈیو میں کہتی دیکھائی دے رہی ہیں کہ وہ ایک ہندوستانی ہیں اور یہاں پر انسانی حقوق کے لئے وہ برسوں سے جدوجہد کررہی ہیں مگر انہیں سوشیل میڈیا پر برسرعام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہیں قتل کرنے اور ‘ اجتماعی عصمت ریزی کاشکار بنانے کی دھمکی کے ذریعہ ڈرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سب انسپکٹر انہیں فون کرکے کے کہتا ہے کہ وہ ان کا انکاونٹر کردے گا۔شبنم کا کہنا ہے کہ فرقہ پرستی ‘ نفرت ‘ حقوق کے جدوجہد کے لئے کی جانے والی ان کی کاوشوں کو دبانے کے مقصد سے یہ کام کیاجارہاہے ۔
پچھلے تین سالوں میں ان لائن بدسلوکی ‘ دھمکیوں اور گالی گلوج کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ملک میں بڑھتی عدم روادری کے خلاف جب میں نے اپنے قومی ایوارڈ واپس کیا اس کے بعد میرے سے نہایت برا سلوک کیاگیا۔ سوشیل میڈیا پر میرے ساتھ گالی گلوج کی گئی ۔
میرے فیس بک پیچ پر آج بھی وہ گالی گلوج موجود ہے ۔ میں نے جان بوجھ کر اس کو اب بھی ویسا ہی رکھا ہے ۔ عیسائی اظہار یگانگت ورلڈ کے اس ویڈیو کا مشاہدہ ضرور کریں
https://www.youtube.com/watch?v=_hiiSxfJk_U&feature=youtu.be