ممبئی: بالی ووڈ کے ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی جو مختلف مسئلوں پر آواز اٹھانے کے لئے جانی جاتی ہیں‘ نے پیر کے روزصاف کیاکہ انہوں نے کس وجہہ سے ناٹ ان مائی نیم احتجاج میں حصہ لیا ہے ‘ انہو ں نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی تمام قسم کے بنیاد پرستوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔مذکورہ 66سالہ اداکارہ نے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف 28جون کو منعقدہ احتجاج ناٹ ان مائی نیم میں حصہ لینے کے بعد ٹوئٹر پر اس بات کی وضاحت کی ہے۔شبانہ کسی مداح کی جانب سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال کہ وہ ’’ کئی مرتبہ تین طلاق‘ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے متعلق بات کرچکی ہیں ‘‘ کہ جواب میں اس بات کی وضاحت کی ہے۔شبانہ نے جواب دیاکہ’’ انہیں یہ زیب نہیں دیتا۔
.@AzmiShabana : I'm against all fundamentalism- https://t.co/TVx8Xhdety
— Pinkvilla (@pinkvilla) July 3, 2017
I stand with all those who oppose all lynching. https://t.co/B0YCdi88qp
— Vikram Batra (@vjsbatra) July 3, 2017
Doesn't suit them. I'm vs all fundamentalism. in NIMN campaign I said its abt ALL mob lynching including The DSP in Kashmir the love Jehad https://t.co/GEji3yJAZa
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) July 3, 2017
میں ہر قسم کے بنیاد پرستوں کی مخالف ہوں۔این ائی ایم این تحریک میں‘ میں نے کہاکہ یہ تمام ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے جس میں کشمیر کے ڈی ایس پی اور لو جہاد کے متاثرین کے لئے ہے‘‘۔یہ نیراجہ کی اداکارہ نے ایک کھلاخط سابق سینئر جرنلسٹ کے نام لکھا جس میں اس نے سوال کیاکہ وہ مذہب کے نام پر ہونے والے دیگر واقعات پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں۔اعظمی نے اس ارٹیکل پر بھی ٹوئٹ کے ذریعہ تنقید کی ۔ڈاکیومنٹری فلم میکر صبا ء دیوانناٹ ان مائی نیم فیس بک کے ذریعہ مہم چلائی اور نئی دہلی کے جنتر منتر پر شاندار احتجاج منظم کیا۔
مذکورہ احتجاج ان لائن مہم کا حصہ بنا اورملک کے بڑے شہروں بنگلورو‘ کلکتہ‘ حیدرآباد اور ترویننتا پورم میں بھی ناٹ ان مائی نیم کے عنوان پر احتجاج ہوا۔بندرہ کے مضافات میں واقع کارٹر روڈ پرمنعقدہ اس احتجاج میں شبانہ اعظمی کے علاوہ کونکنا سین ‘ کالکی کوچلین نے بھی حصہ لیا۔