شاہ رخ خا ن نے ساوتھ افریقہ ٹی 20گلوبال لیگ میں ٹیم خریدی

لانسن: ائی پی ایل ٹیموں کے دومالکین جی ایم آر اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کرکٹ ساوتھ افریقہ( سی ایس اے) کے اٹھ ٹیم T20گلوبال لیگ میں ایک ٹیم خریدی ہے۔جی ایم آر کی اپنی دہلی ڈیر ڈیولس اور شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرس ٹیم ائی پی ائی میں کافی مشہور ہے۔

جی ایم آر کی ٹیم جانسبرگ کے نوجوان گیند باز کاگیسو راباڈا کی قیادت میں کھیلی گی تووہیں خا ن کی ٹیم کیپ ٹاؤن کے دائیں ہاتھ کے بلے باز جے پی ڈومنی کی قیادت مظاہرہ کریگی۔

سی ایس اے صدر کریس نانزین نے کہاکہ’’ بہت سارے تجاویز اور پیش کش دنیا بھر سے کی گئی مگر ہم نے بہترین اور کڑا مقابلے دینے والے اٹھ ٹیموں کا ہی انتخاب عمل میں لایاہے تاکہ پہلے T20گلوبال لیگ کو کامیاب بنایاجاسکے‘‘۔

سی ایس اے چیف ایکزیکیٹو ہارون لارگاٹ نے کہاکہ’’ ٹیموں مالکوں کے نام پر اعلان T20گلوبال لیگ کے کامیاب لانچ میں میل کا پتھر ثابت ہواہے۔ کھلاڑیوں پر بولی لگانے کے دوران یہ بات صاف طور پر دیکھنے میں ائی کہ وہ لوگ کس قدر جذباتی اور حوصلہ افزارویہ اختیار کئے ہوئے ہیں‘‘۔

اگست 19سے کھلاڑیوں کو شیڈول تیار کیاجارہا ہے دنیا بھر کے400کھلاڑوں نے اپنی دلچسپی دیکھائی ہے