کولکتہ ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خاں آج اپنی فلم ’’جب ہری میٹ سیجل ‘‘کے پرموشن کے لیے کولکتہ جارہے تھے تو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔ ان کی پیٹھ میں زخم آنے کی اطلاع ہے ۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود صحافیوں کو دی جو ان کے منتظر تھے ۔ انہوں نے کولکتہ میں موجود صحافیوں سے فون پر بتایا کہ وہ 10 منٹ میں پہونچ رہے ہیں تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے زخم کی مرہم پٹی کروالی ہے ۔ شاہ رخ شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوا ہے کہ آج وہ کس طرح زخمی ہوئے ہیں ۔۔