شاہ رخ خان کی 51 ویں سالگرہ کنگ خان نے سادگی سے منائی

ممبئی ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکار شاہ رخ خان جن کا کیرئیر 28 سال پر محیط ہے ۔ ابتداء میں اینٹی ہیرو کردار ادا کیا تھا ۔ بعد ازاں کنگ آف رومانس سے مشہور ہوگئے ۔ آج انہوں نے 51 ویں سالگرہ تقریب منائی گئی ۔ فلمی اداکار گذشتہ چند ماہ سے رئیس اور ڈیر زندگی کے لیے مسلسل شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ علی باغ میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سالگرہ منائی ۔ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ انہوں نے سالگرہ کے موقع پر کوئی پریس کانفرنس طلب نہیں کی ۔ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوز ریڈچلینر انٹرٹنمنٹ کے ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ۔ جاریہ سال ان کی صرف ایک ہی فلم ’ فیان ‘ ریلیز ہوئی ۔ اگرچیکہ باکس آفس پر کوئی چمتکار نہیں دکھا سکی ۔ لیکن ناقدوں نے ان کی اداکاری کی زبردست ستائش کی ہے ۔ ان کی آنے والی فلموں میں ڈیر زندگی بھی شامل ہے جس میں انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کیا ہے ۔ آئندہ سال 26 جنوری کو فلم رئیس ریلیز ہوگی ۔ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے ۔ فلمی دنیا میں آج شاہ رخ خان سب سے زیادہ مشاہیرہ لینے والے اداکار ہیں ۔ انہوں نے اپنا کیرئیر ٹیلی ویژن سیرئیلوں فوجی اور سرکس سے شروع کیا تھا اور فلمی دنیا میں داخل ہو کر 1992 میں فلم دیوانہ سے مقبولیت حاصل کر کے لاکھوں شائقین کو اپنا مداح بنالیا ۔ان کی یادگار فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے ، محبتیں ، ویرزارا اور رب نے بنادی جوڑی شامل ہے ۔ انہیں متعدد فلمی ایوارڈس کے علاوہ حکومت ہند نے پدم شری کا اعزاز بھی عطا کیا ہے ۔۔