کنگ خان کی فلم رائیس کو جنوری 25کو ریلیز ہونے نے باکس پرگھریلواور بیرون ملک مارکٹ کی تھیٹرس میں ریکارڈ کلکشن کیا ہے
۔فلم کی ریلیز کے اندورن چھ دن بیرون ملک مارکٹ میں فلم کا کلکشن 62.56( تقریباً9.2ملین ڈالرس) ہے۔جبکہ ہندوستان کے باکس آفس پر فلم کا کلکشن 152.61کروڑ ہے ۔ فلم نے اپنی ورلڈ وائیڈ ریلیز سے چونکا دینے والا کلکشن یعنی215.17کروڑ کمائے ہیں۔
انڈین مارکٹ میں شاندار شروعات کے بعد ‘ مذکورہ فلم کی فبروری 10کو پاکستان میں ریلیز عمل میں ائے گی۔سنگاپور میں ’رائیس‘ نے ہفتہ میں سب سے زیادہ کلکشن کرنے والی فلم بنی‘اور فلم نے یہاں ریلیز کے پہلے ہفتہ میں$226.00یعنی (1.52کروڑ) کی کمائی کی ہے
۔رائیس نے فلم قابل کے مقابلے ایک غیر یقینی چھلانگ لگاتے ہوئے ۔
فلم رائیس ایکسل انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہے جس کو راہول ڈھولکیہ نے کی ہدایت میں تیار کیاگیا ہے۔
فلم گجرات میں شراب تسکری کرنے والے عبدالطیف پر بنی ہے۔فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہیرہ خان ‘شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیاہے ۔رائیس فلم مکالمے کافی مشہور ہورہے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.