بالی ووڈ فلمساز ایکتا کپور اپنے سپر ہٹ ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کو ایک نئے انداز میں دوبارہ ٹی وی پر لارہی ہیں۔ اس سیریل کے لئے ایکتا کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتیں۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ٹی وی کے مشہور سیریل کسوٹی زندگی کے دوسرے ایڈیشن کے پروموشن کے لئے آٹھ کروڑ روپے بطور فیس لئے ہیں۔ بالی وڈ فلمساز ایکتا کپور اپنے سپر ہٹ ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کو ایک نئے انداز میں دوبارہ ٹی وی پر لارہی ہیں۔
اس سیریل کے لئے ایکتا کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتیں۔ اس لئے انہوں نے شاہ رخ خان کو اس کے پروموشن کی ذمہ داری سونپی ہے۔ شاہ اور ایکتا کے پروموشن کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکا ہے جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔
شاہ رخ نے ایکتا کے سیریل کسوٹی زندگی کی اسٹار کاسٹ کو متعارف کرانے کے لئے نیریشن دیا تھا۔ ایکتا کپور کا یہ سیریل اگلے مہینے شروع ہونے والا ہے۔اس شو میں شاہ رخ کا کام تین ایپی سوڈ کے لئے ہوگا۔ اس دوران وہ سیریل کے کرداروں کو ناظرین سے متعارف کرائیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ شو کے پروموشن کے لئے شاہ رخ نے آٹھ کروڑ روپے لئے ہیں۔
شروع میں پروموشن کے لئے کنگ خان کو صرف ایک ویڈیو شوٹ کرنا تھا لیکن بعد میں انہوں نے دیگر تین ویڈیو شوٹ کئے۔
خبریں ہیں کہ ایکتا کپور کے ساتھ ویڈیو شوٹ کرنے کے لئے شاہ رخ نے 5 کروڑ روپے فیس لی ہے جبکہ دیگر تین ویڈیو کے لئے ایک ایک کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔