شاہجہاں پور : جیسے جیسے عام انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے تیزی ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایک تازہ واقعہ میوات کے شاہجہاں پور کا ہے ۔جہاں مسجد پر لگائی گئی نئی مینار کولے کر مقامی شر پسند ہندؤں نے یہ کہہ کر اعتراض جتایا کہ یہ مینار کیوں لگائی گئی ہے ؟ ہم اس علاقہ کو منی پاکستان بننے نہیں دیں گے ۔
اس مینار کو یہاں سے ہٹاؤ ۔او ریہاں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ بعد ازاں یہ معاملہ پنچایت میں جاپہنچا ۔ جہاں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ اس مینار کو اندرون ایک ہفتہ میں ہٹالیا جائے گا۔ اسی دوران اس مسجد کی ملگیات میں کلینک چلانے والے ڈاکٹر محمد فتح اپنا دواخانہ بند کرکے گھر جارہے تھے ۔ راستہ میں کچھ نقاب پوش شر پسندوں نے ان کی لاٹھیو ں او رڈنڈوں سے پیٹائی کردی جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹر صاحب ایک خانگی اسپتال میں زیر علا ج ہیں ۔