شام میں امن کے بہانے انسانیت کو پامال کیا جارہا ہے : اطیب خان

نئی دہلی : ملک شام میں سامراجی طاقتور کے ذریعہ امن کے بہانے انسانیت کے قتل کے خلاف او رمظلومین کے حق میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کے احتجاجی مارچ نکالا۔اس میں طلبہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کئے۔

اور امریکہ کے ساتھ روس کے خلاف بھی نعرہ لگائے ۔طلبہ نے کہا کہ شام کو سامراجی حکومت نے اپنے جنگی مشق کا میدان بنا لیا ہے۔اور وہاں جس طرح سے شہریوں پر بم باری کی جارہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی پورا ملک تباہ ہو جائے گا۔ان لوگو ں کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ انسانیت کے حق میں صدائے احتجاج ہے جو ہر انسان پر واجب ہے مگر شرط یہ ہے کہ ا سکے سینے میں رحم دل ہو۔

ایم ایس ایف کے بینر تلے منعقدہ اس احتجاجی مارچ میں شامل طلبہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے او رظلم کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایم ایس ایف کے جنرل سکریٹری اطیب خان نے کہا کہ شام میں سیدھے طور پر انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔اور عالمی میڈیا اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔افسوسناک با ت یہ ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام کو روکنے میں اقوام متحدہ بھپی ناکام ہوگیاہے۔

ہم امریکہ سے اظہار بیزارگی کا اعلان کرتے ہیں او رامریکہ اور اس کے معاون دیگر سامراجی افواج شام کے شہریوں پر بم برسانا بند کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس کیخلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

ایم ایس ایف کے رکن امان اللہ نے کہا کہ امریکہ اور روس بے گناہوں پر جس طرح اپنی طاقت کا مظاہرہ کر ہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کر ہا ہے ہم اس کی سخت مذمت کر تے ہیں۔