شامی جیل پر امریکی اتحاد کا حملہ ، درجنوں ہلاک

بیروت ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں نے اسلامک اسٹیٹ گروپ کے قبضہ والی ایک شامی جیل میں تقریباً 60 افراد کی جان لے لی، ایک نگران گروپ نے آج یہ بات کہی، جب کہ واشنگٹن کا اصرار ہے کہ جہادی عناصر ہی بدستور اُس کا واحد نشانہ ہیں۔ یہ اتحاد وسط 2014ء سے شام اور عراق میں آئی ایس کو نشانہ بناتا آیا ہے لیکن حالیہ عرصہ میں صدر شام بشارالاسد کی فورسیس کے ساتھ بھی اس کا ٹکراؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے اندیشہ پیدا ہورہا ہے کہ امریکہ کو شام کی خانہ جنگی میں گھسایا جارہا ہے۔