ایٹھا( اترپردیش)پولیس نے بتایا کہ ایک 24سالہ عورت نے الزام عائد کیا شادی کے جھوٹے وعدہ کرکے ایک شخص نے اس کی عصمت دری کی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کوتوالی میںآج ایک ایف ائی آر درج کیاگیا جس میں ایک شخص پر شادی کا جھوٹا دلاسہ دیکر عورت کی عصمت ریزی کا الزام عائد کیا گیا۔
پولیس نے کہاکہ جوڑے پچھلے دوسالوں سے تعلقات میں تھا۔ ملزم ونئے کمار ‘ عورت کو شادی کا جھانسہ دیکر جسمانی تعلقات بنائے۔
اس سلسلے میں عورت نے بعدازاں ایک ایف ائی آر درج کرائی ‘ پولیس کے مطابق وہ ملزم کوکسی بھی وقت گرفتار کرسکتی ہے ‘ مزیدتحقیقات جاری ہے۔