ان دنوں دولت مند گھرانوں میںیہ بات چلن عام ہوگیا ہے کہ بیرونی ممالک میں شادی کی تقاریب کاانعقاد عمل میں لایاجائے۔ اس سے قبل دوبئی‘ تھائی لینڈ اور دیگربیرونی ممالک میں اس قسم کی شادی کی تقاریب منعقد ہوتی تھی۔
مگر پچھلے کچھ دنوں ترکی کے شہر انتاریہ میں اس قسم کی شادی کی تقاریب کے انعقاد کا چلن عام ہوتا جارہا ہے۔ہندوستان او رترکی کے مابین میں رابطہ رکھنے والے اداروں سے رجوع ہوکرتمام معاملات طئے کرتے ہیں۔
تین سو سے پانچ سو تک لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا انتظام کیاجاتا ہے۔ ایک ملین او ردوملین ڈالر کے پیاکج میں فرق ہے۔ اس طرح کاسیٹ تیار کیاجاتا ہے کہ شادی کی تقریب نہیں بلکہ کسی فلم کی شوٹنگ کا سیٹ نظر آتا ہے ۔
اسی سال میں دس شادیوں کی بکنگ ہوگئی ہے جس میں فی شادی کاخرچ ایک ملین ڈالر ہے۔ اس ضمن میں ایک مختصر ویڈیوجو ترکی میں منعقدہونے والی شادی کی تقاریب پر مشتمل پیش کیاجارہا ہے۔