حیدرآباد:شوہر کے ایک سے زائد جائز تعلقات سے تنگ آکر 26سالہ خاتون نے حیدرآباد میں خود کو پھانسی سے لٹکا کر خودکشی کرلی۔
شوہر کے دیگر عورتوں کے ساتھ ناجائز رشتوں اور اس کے ساتھ بدسلوکی کے برتاؤ سے تنگ آکر نیرجا نے اپنی زندگی ختم کرلی۔
نیرجا کی شادی 16فبروری کو سچن ریڈی سے ہوئی تھی اور دونوں الوال میں مقیم تھے۔جیڈی میٹلہ پولیس نے نیرجا کے والد ستی ریڈی نے اپنی بیٹی کے شوہر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کررہی ہے