حیدرآباد : کچھ لوگو ں کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ دنیا میں خدمت خلق کیلئے بھیجتا ہے ۔ وہ دنیا میں عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ۔ ان ہی خوش نصیبوں میں شائستہ علی کا نام ہے ۔ شائستہ علی عید میلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر پیغام جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے عوام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی ہدایت دی ہے۔شائستہ علی کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے۔ فی الحال وہ امریکہ کے شہر کیلوفورنیا میں قیام پذیر ہے۔ شائستہ علی ایک سماجی خدمت تنظیم کی سربراہ بھی ہیں۔ اور پسماندہ طبقات کی خدمت کرتی ہیں۔ انہوں نے میلاد النبی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
انہوں نے میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہماری قوم ہمارے بنی کے بتلائے ہوئے طریقہ پر چل رہی ہے۔ کیا ہماری قوم وہ کام کررہی جو ہمیں ہمارے نبی نے سکھایا تھا ؟ کیا ہم متحد ہورہے ہیں یاہم فرقوں میں بٹ رہے ہیں او رنفرت کو فروغ دے رہے ہیں ؟ انہوں نے نبی ﷺ پر کی گئی ظلم وزیادتی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے نبی ﷺ راستہ چلتے تو کفار مکہ آپ پر پتھر پھینکا کرتے تھے ۔آپ کے راستہ میں کانٹے بچھایا کرتے تھے ۔ لیکن آپ ﷺ نے کبھی ظلم کا جواب ظلم سے نہیں دیا بلکہ ان سے نرمی سے گفتگو کرتے جس سے کفار متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیتے ۔
شائستہ نے کہا کہ اس طرح محبت آمیز واقعات ہمیں ہم آپس میں پیار محبت سے رہنا کا سبق ملتا ہے ۔ پیار محبت سے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں ۔ شائستہ علی نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مذاہب انسانیت سے محبت کا ہی درس دیتے ہیں ۔ اور آپس میں متحد رہنے کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے سیاست کو خطرناک شئے سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستداں عوام سے حقیقی محبت کرتے تو آج شہروں میں اتنے مسائل نہ ہوتے ۔آج ہر شہر میں مسائل کے انبار ہیں ۔ انہوں نے قومی راجدھانی دہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اسکولس ، دواخانے بہتر انداز میں چلائے جارہے ہیں ۔ وہاں کے سیاستداں واقعی تعریف کاقابل ہیں ۔
حیدرآباد میں بھی کافی اچھے کام ہورہے ہیں لیکن ابھی اور کام کرنا باقی ہے ۔ حیدرآباد میں تعلیمی شعبہ ، بلدیہ کے مسائل اور دیگر مسائل حل ہونے باقی ہیں ۔ انہوں نے انتخابات کے پیش نظر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صحیح امیدوار چنیں ۔جو امیدوار رقم کا لالچ دے کر آپ سے ووٹ مانگتے ہیں انہیں آپ کبھی ووٹ نہ دیں ۔جو آپ کو ایماندار ہوں تو انہیں ہی آپ ووٹ دیں ۔انہوں نے آخر میں تمام امت سے میلاد النبی کے خوشی کے موقع پر دعا کی گذارش کی ۔