سی پی ایم ورکر کا قتل :7بی جے پی ، آر ایس ایس ورکرز کو عمرقید

تھلاسری (کیرالا) 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) ورکر پی پوترن کے قتل کی پاداش میں بی جے پی ، آر ایس ایس کے 7 ورکرس کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشنس کورٹ نے گذشتہ روز پوترن کے 6 نو مبر 2007ء میں تھلاسری کے قریب پیش آئے قتل کے کیس میں ملزمین کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مجرم پایا ۔ عدالت نے ملزمین کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جملہ 8 ملزمین میں سے ایک مر چکا ہے۔