نئی دہلی ۔ /28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ایس ای کلاس XII امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا جس میں پھر ایک بار لڑکیوں نے 9 فیصد کے فرق سے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ۔ تاہم کامیابی کا مجموعی فیصد کم رہا اور اس میں ایک فیصد کی کمی آئی ۔ آج جاری کردہ نتائج کے مطابق 87.50 فیصد لڑکیوں اور 78 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ۔ نوئیڈا کی طالبہ رکشھا گوپال 99.6 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہی ۔ جبکہ چندی گڑھ کی بھومی ساونت نے 99.4 فیصد نشانات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ۔ رکشھا امیٹی انٹرنیشنل اسکول نوئیڈا میں ہیومانیٹز کی طالبہ تھی اور اس نے بتایا کہ یہ نتائج اس کے لئے حیران کن رہے ۔ اسے 95 فیصد نشانات کی توقع تھی لیکن 99.6 فیصد کی توقع اس نے نہیں کی تھی ۔ رکشھا گوپال نے بتایا کہ اس نے کبھی امتحانات کیلئے خانگی ٹیوشن حاصل نہیں کیا ۔