لکھنو:سیاسی طور پر سب سے حساس 1992بابری مسجد شہادت کے کیس میں سی بی ائی کی خصوصی عدالت میں پیر کے روز سے دوبارہ سنوائی شروع ہوگی‘ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظریہ یومیہ اساس پر سنوائی کرتے ہوئے اندرون دوسال فیصلہ سنایاجائے گا۔
سپریم کورٹ نے19اپریل کومذکورہ خصوصی عدالت کو احکامات جاری کرتے ہوئے سنوائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہاہے کہ اس کیس میں اندرون دوسال فیصلہ سنایا جائے۔ریاست کے صدر مقام پر ہفتہ کے روز پہلے سنوائی میں سی بی ائی کی عدالت نے وی ایچ پی کے پانچ قائدین جو اس کیس میں ملزم ہیں ضمانت دی تھی ۔ عدالت میں پیش ہونے والے پانچ ملزمین میں رام ولاس ویدانتی بھی شامل تھے۔
ویدانتی کے ہمراہ سی بی ائی کی خصوصی عدالت میں ہفتہ کے روز پیش ہونے والوں میں وی ایچ پی لیڈرس چمپت رائے‘ بیکانت لال شرما‘مہنت نرتیا گوپال داس‘ دھرم داس مہارج شامل ہیں۔ سی بی ائی کی خصوصی عدالت میں سنوائی کررہے جج ایس کے یادو نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20,000کے مچلکے اور اتنی کی رقم کی شخصی ضمانت جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ بی جے پی کے اعلی قائدین جس میں ایل کے اڈوانی‘ مرلی منوہر جوچی اور اومابھارتی شامل ہیں کو ہدایت دی تھی کہ ان پر انہدامی کاروائی کی سازش کا ایک مقدمہ چلایاجائے ۔قدیم عمارت کو مہندم کرنے کو جرم قراردیتے ہوئے ملک کے سکیولرڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے طور پر سی بی ائی کی درخواست کے پیش نظر عدالت نے وی وی ائی پی ملزمین کے خلاف مجرمانہ سازش کا ایک مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔