نئی دہلی:ہوٹلوں کی دیکھ بھال کے ٹنڈر کیس میں مبینہ بے قاعدگیوں کے تازہ کیس میں سی بی ائی نے آج سابق یونین ریلوے منسٹر لالو پرساد یاد کے فیملی ممبران کے گھر کی تلاشی لی ہے۔
Delhi: CBI conducts raid at residence of senior RJD leader Prem Chand Gupta in connection with Railway hotel tender case pic.twitter.com/4RNvL2cGXM
— ANI (@ANI) July 7, 2017
سی بی ائی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے ریلوے منسٹر اور ان کی بیوی رابڑی دیوی ‘ ڈپٹی چیف منسٹر بہار اور ان کے بینے تیجسوی ‘ اور اس وقت کے آئی آر سی ٹی سی ایم ڈی پی کے گوئل‘ یادوکے قریبی پریم چند گپتا کی بیوی ‘ سرلہ آر پی ٹی سرلہ او ردیگر کے خلاف مقدمہ درج کیاہے ۔
گپتا سابق یونین کارپوریٹ افیسر منسٹر ہیں
۔ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سال2006بی این آر ہوٹل رانچی اور پوری کی دیکھ بھال کے دوران خانگی سجاتا ہوٹل میں بے قاعدگیوں کے الزامات کے تحت ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔
اسی سال آئی آر سی ٹی سی نے پبلک ٹرانسپورٹ سے بی این آر ہوٹل جو ریلوے کا ہرٹیج ہے حاصل کرلیا تھا۔
CBI raids underway in connection with railway hotel tender case, at 5 locations in Delhi, 3 in Patna,1 in Puri,2 in Ranchi, & 1 in Gurugram
— ANI (@ANI) July 7, 2017
انہوں نے بتایا کہ تلاشی دہلی ‘ پٹنہ ‘ پوری ‘گڑگاؤں کے بشمول بارہ مقامات پر بیک وقت کی گئی ۔