سی بی ائی تنازعہ میں خلاصہ۔ کال ریکارڈ میں ملزم کہہ رہا ہے’آستھانہ تواپنا آدمی ہے‘

نئی دہلی۔اپنے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے سبی بی ائی کے ڈپٹی اے سی پی اجئے کماری بصی نے سپریم کورٹ میں کچھ اہم خلاصے کئے ہیں۔ اس میں انہوں نے ملزمین کے کچھ فون کال تفصیلات کا ذکر کیاہے۔ بصی نے کہاکہ فون کال کی ان تفصیلات میں ملزمین یہ بتارہے ہیں کہ ’ آستھانہ تک اپنا آدمی ہے ‘ اس کے علاوہ انہوں نے کئی او رسنگین الزامات بھی عائد کئے۔

ایڈوکیٹ سنیل فرنانڈیز نے چیف جسٹس آف انڈیاجسٹس رنجن گوگوئی ‘ جسٹس یو یو لالت اور جسٹس کے ایم جوز کی بنچ کے سامنے اپنی درخواست رکھی۔ بصی نے اپنی درخواست میں کہاکہ سومیش پرساد او رمنوج پرساد نے آستھانے کے نام پر ڈسمبر 2007میں اور اکٹوبر2008میں رشوت مانگی تھی۔

جس میں پہلی مرتبہ 2.95کروڑ کی رشوت مانگی گئی اور جبکہ دوسرے مرتبہ 36لاکھ کی رشوت مانگی گئی تھی۔

بصی نے راکے ائی پی ایس خصوصی مشیر سامنت گوئل کا بھی ذکر کیاہے ۔ بصی نے کہاکہ جانچ کے دوران تکنیکی نگرانی کی گئی اور سی ڈی آر کا بھی استعمال کیاگیا۔ جس میں کئی خلاصہ ہوئے ۔ اکٹوبر16سال2018کی دیر رات گئے منوج پرساد کو گرفتار کیاگیاتھاجس کے فوری بعد گوئل نے آستھانہ کو فون کیاتھا۔ اسی دوران سومیش او رسامنت گوئل کے درمیان کی بات چیت کا جانکاری ملی۔

اس میں سومیش اور ان کے خسر سنیل متل کا کال بھی شامل ہے۔اس میں سومیشن سونیل متل سے کہتا ہے ’’ آستھانہ تو اپنا آدمی ہے‘‘ ۔ منوج آستھانہ سے تین سے چار مرتبہ ملاقات کی ہے۔ اس معاملے میں کیس درج ہونے کے بعد سامنت بھائی نے آستھانہ سے ملاقات کی اور سامنت بھائی آستھانہ سے بے حد قریب ہے‘‘۔بصی نے کہاکہ ’’ یہ ٹیپ سی بی ائی کے پاس موجود ہے اس با ت کا قوی امکان ہے کہ ریکارڈ بدلے جاسکتے ہیں۔

ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا انہیں تباہ کردئے جاسکتے ہیں‘‘۔ غور طلب ہے کہ ایم ناگیشوار راؤ کو سی بی ائی کا عبور ڈائرکٹر بنائے جانے کے بعد کئی سی بی ائی عہدیدار کے تبادلے کردئے گئے تھے ۔

سپریم کورٹ نے ورما کی درخواست کی سنوائی کرتے ہوئے پچھلے ہفتہ کہاتھا کہ ناگیشوار راؤ کوئی بھی اہم فیصلہ نہیں لے سکتے ۔

عدالت نے راؤ کی جانب سے لئے گئے کچھ فیصلوں کو مہر بند کور میں عدالت میں پیش کرنے کو کہا۔راکیش آستھانہ معاملے کی جانچ کرنے والے جن عہدیداروں کے تبادلے ہوئے ہیں ان میں ڈی ائی جی منیش کمار سنہا‘ ڈی ائی جی ترون گوپا ‘ ڈی ائی جی جسبیر سنگھ‘ ڈی ائی جی اے پرساد چوراسیا‘ رام گوپال اور اے ایس پی ستیش ڈاگر کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ ارون کمار شرما‘ اے سائی منوہر ‘ وی مورگاسن‘ اور ڈی ائی جی امیت کمار کو لمبی چھٹی پر بھیج دیاگیا ہے۔یہ سبھی سی بی ائی کے خصوصی ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کے خلاف معاملے کی جانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔