سی این این رپورٹر کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ پر پابندی 

واشنگٹن : وسط مدتی انتخابات سے متعلق وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ سے تلخ سوال و جواب کے نتیجہ میں جم کواسٹا کا پریس کارڈ معطل کر کے وہائٹ ہاؤس میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے ۔ اکوسٹا نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ جب انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں جانے کی کوشش کی تو سیکریٹ سرویس کے ایک ایجنٹ نے انہیں اندر جانے نہیں دیا ۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ زبر دستی بھی نہیں کرسکتا کیونکہ وہ بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ پریس سکریٹری سارا سینڈرس نے اس واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے اطلاع دی کہ سی این این کے رپورٹر کا کارڈ معطل کردیا گیا ۔ کیونکہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مائیکرو فون مسلسل اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی تھی ۔ اکوسٹا وہائٹ ہاوس میں خدمات دینے والی نوجوان خاتون کا ہاتھ جھٹکے سے ہٹادیا جب انہوں نے مائکرو فون واپس لینے کی کوشش کی ۔

ان کا کہنا ہے کہ جم اکوسٹا کا یہ طرز عمل انتہائی ناقابل قبول ہے ۔ دوسری جانب سی این این نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شائع کےئے جانے ایک بیان میں سارا کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اکوسٹا کا پریس کارڈ کانفرنس کے دوران ان کی جانب سے سخت سوالات کئے جانے پر معطل کیا ۔ سی این این نے مزید کہا کہ وہائٹ ہاؤس میں صحافی کا داخلہ پر پابندی کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ اور یہ واقعہ ہماری جمہوریت کے لئے خطرہ ہے ۔

سی این این نے اپنے بیان کہا کہ ہم ہمارے رپورٹر جم اکوسٹا کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے جم اکوسٹا نے اپنے حامیو ں کا شکریہ ادا کیا ۔ وہائٹ ہاؤس کی کوریج کرنے والے صحافیو ں کی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ و ہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلہ سے سخت ناراض ہیں ۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں او راکوسٹا کا کارڈ بحال کریں۔