نئی دہلی: عام انتخابات میں ملک کا سیکولر ووٹ متحد رہے اور بی جے پی کے خلاف وون کرے اس کیلئے جہا ں ایک طرف ملک کی ملی او رسیکولر جماعتیں فکر مند ہیں تووہیں دوسری جانب مسلم رہنما بھی اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں ۔ سابق رکن پالیمنٹ محمد ادیب کے بعد اب سابق رکن پارلیمنٹ اور معروف صحافی شاہد صدیقی بھی ذاتی طور پر سیکولر اتحاد او رسیکولر امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔
او ر ضرورت کے مطابق وہ ریلیوں سے خطاب بھی کررہے ہیں ۔ شاہد صدیقی صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کسی پارٹی سے وابستہ رہتے ہوئے کام کرنے بجائے آزادانہ سیاسی خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی فرقہ پرست او رفاشسٹ طاقتوں کو شکست دینے کیلئے او رملک میں ایک سیکولر حکومت قائمکرنے کیلئے ملک بھر میں کا م کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سیکولر ووٹوں کی تقسیم روکنے کیلئے جو مجھ سے ممکنہ کوشش ہوگی وہ میں کروں گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں اترپردیش میں ایس پی ، بی ایس پی ، آرایل ڈی اتحاد کی حمایت کروں گا ۔ اور اسی طرح میں بہار میں کانگریس او رآر جے ڈی اتحاد کیلئے کام کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگا ل میں ترنمول کانگریس کی حمایت کروں گا ۔ مسٹر صدیقی نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس او رجے ڈی ایس اتحاد کی حمایت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس و قت سیکولر ووٹوں کی تقسیم روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ مودی کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ ہی کانگریس کی مخالفت کرتے ہیں ۔بلکہ ہم ہندوستان کے حامی ہیں او رہمارا مقصدہندوستان کو بچانا ہے اس کے ساتھ سیکولر زم او ر او رملک کے آئین کوبچانا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیاد ہ سے زیادہ حق رائے دہی میں حصہ لیں او رسیکولر ووٹوں کو تقسیم ہونے نہ دیں کیوں کہ ملک بہت ہی نازک حالات سے گذر رہا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔