نیوکریٹس کے متعلق یہ بات عام ہے کہ ان کی زندگی اعلی شان ہوتی ہے ‘ حکومت انہیں تمام سہولتوں سے آراستہ گاڑی ‘ بنگلہ ’ دفتر فراہم کرتی ہے ‘ معقول تنخواہ کے باوجود اوپر سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی زندگی کی رونقوں میں اضافہ کردیتی ہے۔ مگر جب ہم ایماندار او ر فرض شنا س افسروں کی طرف دیکھتی ہیں تو ہمیںیقین نہیں ہوتا کہ ایک ائی اے ایس یا پھر ائی پی ایس افسر اس طرح کی زندگی بھی گذارتا ہے۔
جی ہاں ہم یہاں پر ایک ایسے ہی ائی اے ایس افسر کا ذکر کررہے ہیں جن کانام میرمحمدعلی ہے جو کننور ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میرمحمد علی ہر روز اپنے گھر سے سیکل پر سوار ہوکر دفتر پہنچے ہیں۔ان دنوں ان کی سیکل کی سواری کا یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہورہا ہے اور لوگ ان کے اس اقدام کی خوب ستائش بھی کررہے ہیں ۔
اگر دنیاکے سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں ہر ائی پی ایس اور ائی اے ایس میر محمد علی کی طر ح سونچ وفکر رکھے گا تو یقین جانیں انگریزوں کی غلامی سے جس مقصد کے لئے ہندوستان کوآزاد کرایاگیا ہے اس کو پورا ہونے میں دیر نہیں لگے گی کیونکہ آزادی کے بعد سونے کی چوڑیا اور گنگاجمنی تہذیب کا سب سے بڑا مرکز قراردئے جانے والے ہندوستان کو سیاست دانوں نے دمک کی چاٹ کر غریب اور پسماندہ بنادیا ہے ۔
اس عظیم ائی اے ایس افسر کو ہم سلام اور آپ کی خدمت میں میر محمد علی ائی اے ایس یہ ویڈیو پیش کررہے ہیں۔