نئی دہلی ۔جنتادل ( سکیولر) لیڈر دانش علی نے پیر کے روز پرزور انداز میں کہاکہ کانگریس اور جنتادل( ایس) کے درمیان میں لوک سبھا الیکشن کے لئے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کوئی الجھن نہیں ہے ‘ تاہم نہ تو سیٹوں کی تقسیم کولے کر اب تک بات چیت شروع ہوئی ہے۔
علی نے کہاکہ ’’ کانگریس او رجنتادل ( سکیولر) کے درمیان میں کسی قسم کی الجھن نہیں ہے ۔
اتحاد کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرنا ہمارا مقصد ہے۔ اب تک پارٹی سطح پر کسی قسم کی بات چیت کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔
بہت جلد سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی کااعلی سطحی اجلاس منعقد ہوگا۔
سیٹوں کی تقسیم کے لئے بات چیت کا دور اب تک شروع بھی نہیں ہوا ہے‘‘۔ اراکین اسمبلی کے لاپتہ ہوجانے کی قیاس آرائیوں پر علی نے اشارۃً کہاکہ ’’ حکومت تشکیل دئے جانے کے بعد بھی قانون سازوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہم صرف اتنا ہی کہتے ہیں سابق میں بھی بی جے پی کچھ نہیں کرسکی تھی۔ اور یہ بھی غلط ہے کہ چھ اراکین اسمبلی لاپتہ ہیں‘‘۔ علی نے پر امید انداز میں کہاکہ کانگریس او رجے ڈی ( ایس) کی ریاست میں حکومت کافی ’’مستحکم‘‘ ہے ۔
اور یہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی‘‘۔ سیٹوں کی تقسیم کے متعلق پوچھے گئے سوال کو جواب دیتے ہوئے دانش علی نے کہاکہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں کے درمیان کوئی الجھن نہیں ہے اور بی جے پی کو ہم یقینی طور پر شکست دیں گے‘‘۔
ایک تہائی یا اس سے کچھ فارمولہ پورا کیاجائے گا ۔ کرناٹک میں ہم بی جے پی کو شکست دینے جارہے ہیں۔ جے ڈی ایس اور کانگریس مل کر کرناٹک سے بی جے پی کاصفایاکردیں گے۔
ایک روز قبل چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے تین کانگریس کے اراکین اسمبلی کے لاپتہ ہونے اور بی جے پی لیڈران کے ساتھ ممبئی میں ملاقات کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اراکین اسمبلی نے اپنے اس دورے کے متعلق ہمیں جانکاری دی تھی اور دورے کے وقت وہ ہمارے رابطے میں تھے