سیوم سیوک کا پیغام ’’ لگاؤ زیادہ زور‘‘

نئی دہلی۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے دنگل شروع ہونے کے ساتھ ہی راشٹراہ سیوم سیوک سنگھ کی طرف سے بھی اپناسیوم سیوکوں کو پیغام دیاگیا ہے کہ اس بار اپنی سونچ کے مطابق حکومت لانے کے لئے زیادہ لگانا ہوگا۔ سنگھ کے لوگ رائے دہی شعور بیداری کے ذریعہ ایک سو فیصد رائے دہی کی کوشش کے ساتھ ہی ملک کے مفاد میں صحیح حکومت کے انتخاب کے لئے بھی لوگوں سے کہیں گے ۔

پچھلے ہفتہ گوالیار میں ہوئی سنگھ کی اکھیل بھارتیہ پرتنیدھی سبھا کے ذریعہ بھی یہ پیغام دیاگیا۔سنگھ کے ایک لیڈر نے مانا کہ اس بارے میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہم سیوم سیوکوں کو بھی یہی بات رہے ہیں۔سیوم سیوک لوگوں کے بیچ جاکر سو فیصد رائے رائے دہی کے بات ظاہری طور پر بولتے ہیں۔ رائے دہی کے تناسب میں اضافے کی کوشش میں ہی سیوم سیوک کام کرتا ہے۔

گوالیار میں اپنے اہم خطاب میں سنگھ صدر موہن بھگوات بھی یہ کہا ہے ۔ حالانکہ سنگھ کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں کومعلوم ہونا ملک کے مفاد میں کیاکرنا ہے۔ ان کا اشارہ صاف تھا۔

سنگھ کے ایک اور دوسرے لیڈر نے کہاکہ اس بار چیالنجس زیادہ ہیں ۔ چیالنج کیا ہیں یہ پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ زیادہ طاقت لگانا ہے ۔

پچھلی مرتبہ 2014میں ماحول بی جے پی کے موافق تھا مگر اس مرتبہ علاقائی سطح پرناراضگیاں ہیں جس کو دور کرنے کے لئے بہت منظم انداز میں کام کرنا ہوگا۔