۔50 مسلم امیدوار کامیاب، پانچ سرفہرست 100 امیدواروں میں شامل
نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 51 مسلمان باوقار سیول سرویسیس امتحان میں کامیاب رہے۔ 990 کامیاب امیدواروں کی فہرست میں 5 مسلمان سرفہرست 100 امیدواروں میں شامل ہیں۔ سب سے اونچا رینک مسلمانوں میں سعد میاں خان کو 25 واں رینک حاصل ہوا۔ سرفہرست 100 امیدواروں میں 2 مسلم خواتین جمیل فاطمہ زیبا (62 واں رینک) اور حسین زہرہ رضوی (87 واں رینک) شامل ہیں۔ یہ امتحان مرکزی پبلک سرویس کمیشن نے منعقد کیا تھا جس کے نتائج آج شام جاری کئے گئے۔ 750 مردوں اور 240 خواتین کی مختلف خدمات بشمول آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایس ایس ملازمتوں پر تقرر کی کمیشن نے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں سے 275 او بی سی، 165 ایس سی اور 74 ایس ٹی ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے نام سعد میاں خان، فضل الحسیب، جمیل فاطمہ زیبا، حسین زہرہ رضوی، اظہر ضیائ، سید علی عباس، مطیع الرحمن، اسیم خان، سید عمران مسعود، محمد جنید، علما افروز، حسرت جاسمین، اعزاز احمد، محمد نوح صدیقی، شیخ سلمان، جنید احمد، انابت خالق، صدام نواز، سید زاہد علی، فرقان اختر، صوفیا، محمد شفیق، ظفراقبال، غوث عالم، عارف رشید، اعجازاسلم، خانم صدیقی، حسن سفین مصطفی علی، ساحلا، محمد شبیر، ارشاد، ابسن شاہی، علی ابوبکر، رہنار، امل، محمد ندیم الدین، ہری شاہ، شاہد ٹی کومت، شاہد احمد، اجمل شہزاد علی یار روتھر، عمران احمد، بشریٰ انصاری، افضال حمید، سرویا ریاض بھائی، رفیق بھائی، سیرت فاطمہ، عرشیہ جاکھو، امیر بشیر، خالد حسین، عارف خان، اتل چودھری اور محمد فاروق شامل ہیں۔