سیول سروسیز میں 51مسلمانوں کا انتخاب سرکاری پالیسی کا نتیجہ:نقوی

نئی دہلی، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ یہ مودی حکومت کے بلا امتیاز ‘وقار کے ساتھ ترقی’ کی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سول سروس میں51 مسلمان سمیت اقلیتی معاشرے کے 131 نوجوانان کا انتخاب ہوا ہے ۔ نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ سال بھی اقلیتی سماج کے 126 نوجوان چنے گئے تھے جن میں 52 مسلم شامل تھے ۔ اقلیتی امور کی وزارت یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحانات کی تیاری کے لئے بڑے پیمانے پر مفت کوچنگ پروگرام چلاتی ہے ۔ مختلف اداروں کے ذریعے یو پی ایس سی اور میڈیکل، انجینئرنگ، انتظامی امتحانات کے لئے پروگرام چلایا جا رہا ہے ۔نوجوانوں کو امتحانات میں حصہ لینے کے لئے بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے ۔ ٹیلی ویژن، اخبارات اور مختلف اداروں کے ذریعہ مفت کوچنگ پروگراموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر کی جاتی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ گزشتہ سال 1099 منتخب امیدواروں میں مسلم سماج کے 52 نوجوان تھے جو کل منتخب امیدواروں کا 4.5 فیصد تھا۔ اس سال کل 990 لوگوں کو کامیابی ملی ہے ، جس 51 (5.15 فیصد) مسلمان ہیں۔ سرفہرست 100 منتخب ہونے والوں میں چھ مسلمان ہیں، جس میں تین عورتیں ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی کمیونٹی، خاص طور پر مسلم نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے ، ایسے ماحول بنانے کی کوشش نہیں کی جا رہی تھی جس سے ان میں اعتماد پیدا ہوسکے ۔ مودی حکومت نے امتیاز کے بغیر احترام کے ساتھ ماحول پیدا کیا ہے ، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے نوجوان اعلی انتظامی خدمات میں منتخب کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘نئی اڑان’ منصوبہ کے تحت وزارت اقلیتی امور نے یو پی ایس سی پریلمس پاس کرنے والے 105 اقلیتی طلبہ کی مفت میں کوچنگ کی گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزارت اقلیتی امور نے گزشتہ تین برسوں کے حوصلہ افزا نتیجوں سے پرجوش ہوکرمفت کوچنگ اسکیموں کو مزید آسان ، سہولت پر مبنی بنایا گیا اور’ نئی اڑان’ ، ‘نیا سویرا’ منصبوں میں ترمیم کی گئی۔اس کے تحت سول سروس کے پریلمس میں پاس ہونے والے طلبہ کی امدادی رقم پچاس ہزار بڑھاکر ایک لاکھ کردیا گیا ہے ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ یہ مودی حکومت کے بلا امتیاز ‘وقار کے ساتھ ترقی’ کی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سول سروس میں51 مسلمان سمیت اقلیتی معاشرے کے 131 نوجوانان کا انتخاب ہوا ہے ۔مسٹر نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ سال بھی اقلیتی سماج کے 126 نوجوان چنے گئے تھے جن میں 52 مسلم شامل تھے ۔ اقلیتی امور کی وزارت یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحانات کی تیاری کے لئے بڑے پیمانے پر مفت کوچنگ پروگرام چلاتی ہے ۔ مختلف اداروں کے ذریعے یو پی ایس سی اور میڈیکل، انجینئرنگ، انتظامی امتحانات کے لئے پروگرام چلایا جا رہا ہے نوجوانوں کو امتحانات میں حصہ لینے کے لئے بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔