سینے کے بجائے بیگ میں دھڑکتا ہے برطانوی خاتون کا دل

لندن۔ ہر انسان کا دل اس کے سینے میں ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جاءں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنا دل ایک بیگ ٹیں ڈالے ہمہ وقت ساتھ اٹھائے پھرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کئے ہال کی رہائش 39سالہ سلوی حسین نامی اس خاتون کو چھ ماہ قبل قلب پر حملہ ہوا تھا اور اس کا دل ناکارہ ہوگیاتھا۔

وہ اس وقت گھر میں اکیلی تھی۔ اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض 200میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے۔ وہاں سے اسے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں چار دنوں تک اس کاعلاج کیاجاری رہا لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ہیئر فیلڈ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہیئر فیلڈ اسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاپ اپریشن کیا اور کے سینے میں پاور پلاسٹ چیمبرس لگادے جن سے دو پائپ باپر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔

یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعہ چلنے والی ایک موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرس کو ہوا فراہم کرتا ہے۔ اس ہوا کے ذریعہ چیمبرس دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسن کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندرجبکہ پمپ ‘ برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔ یہ تینوں چیزیں سلوی ایک بیگ ممیں ڈالے اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہے۔ ن تمام چیزوں کو وزن تقریبا سات کیلو گرام ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلوی شایددنیا کی واحد خاتون ہے جس کا دل اس کے جسم کے باہر ہے۔ سلوی کا کہنا ہے کہ ’ میں دنیا کی خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں کہ دل ناکام ہونے کے بعد زندہ ہوں۔ اب میرے شوہر یا کسی اورفرد کوہمہ وقت میرے ساتھ رہنا پڑتا ہے ‘ تاہم میں اس پر بھی خوش ہوں‘‘۔

رپورٹ کے مطابق سلوی کو دل کی جگہ لگائے جانے والی اس حیران ڈیوائس کی قیمت86ہزار پاؤنڈ (تقریبا ایک کروڑ 28لاکھ روپئے) ہے۔