اسلام آباد۔سینیٹ میں چیرمن کے انتخاب کے موقع پر اگرچہ تمام سینیٹرس ہی اہمیت کے حامل تھے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے سینیٹر کرشنا کمار کو ہلی اپنے تھر کے روایتی لباس کی وجہ سے مرکز نگاہ بنی رہیں۔ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر خواتین کی شنت پر کامیاب ہونے والی سینیٹر کرشنا کماری تپرکے روایتی لباس میں حلف برداری کے لئے ایوان میں ائیں۔تھرکے لباس کے ساتھ کرشنا کماری نے کندھوں تک روایتی سفید چوڑیاں بھی پہن رکھی تھیں۔
کرشنا کے ساتھ ان کے والدین بھی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لئے سینٹ ہال ائے۔ انہو ں نے بھی روایتی لباس زیب تن کررکھاتھا۔ صحافیوں سے گفتگو میں کرشنا کوہلی نے کہاکہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے اور وہ اپنی کمیونٹی کو آگے لانے کی کوشش کریں گی۔ کرشنا کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں نمائندگی ملی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ سینیٹ نشست کے لئے ٹکٹ دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت خصوصا چیرمن بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے غریب عوام کے ساتھ چلی ہے او ران کی کمیونٹی سے کسی بھی شخص کا آگے انا ایسا صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے۔کرشنا کوہلی کا کہناتھا کہ اب اپنے علاقے کی خواتین کے لئے زیادہ بہتر کام کرسکو ں گی۔ ان کا کہناتھا کہ میں اپنی کمیونٹی کی فلاح کے لئے بھر پور کوشش کروں گی۔
ایوان کے اندر او رباہر ارکان سینیٹ ‘ صحافی اور سینیٹ اجلاس دیکھنے کے لئے آنے والے مہمان کرشنا کوہلی کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔کرشنا اس موقع پر بہت خوش اور پرجوش نظر آرہی تھیں۔ تھرپارکرکے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی کرشنا کمار کوہلی پاکستان کی تاریخ میں شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندو خاتون ہیں جو سینیٹ میں خواتین کی نشست پر کامیاب ہوئیں۔
انتہائی پسماند ہ زندگی گزارنے والی کرشنا کوہلی نے غربت اور بھوک وافلاس کے ساتھ بچپن کے کچھ سال ووڈیرے کی نجی جیل میں بھی گزارے۔کرشنا کوہلی نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھا او رنویں جماعت میں ہی ان کی شادی کردی گئی ‘ تاہم شادی کے بعد انہو ں نے اپنے سلسلہ تعلیم کو جاری رکھا۔ سندھ یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی اور ا سکے ساتھ ساتھ تھر اورقریبی علاقے کے غریب لوگوں کی مدد کے لئے فلاحی اور سماجی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر کرشنا کوہلی کو سینٹ کاٹکٹ جاری کیاتھا جس کے انہو ں نے بطور سینٹ حلف اٹھالیاہے۔