نئی دہلی۔انفارمیشن ذرائع سے اس بات کی خبر ملی ہے کہ حکومت ادھار کارڈ کو موبائیل فون سے لنک کرنے کا اقدام اٹھایاجارہا ہے اور اگر کوئی فون ادھار سے جڑا نہیں رہے گا توفبروری 2018کے بعد ایسے فون بند کردئے جائیں گے۔
ذرائع سے اس بات کی خبر ملی ہے کہ ادھار موبائیل سے جوڑنے کا کام بھی اسی سال فبروری میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیاجارہا ہے جو لوکنیتی فاونڈیشن کے ایک کیس میں تمام سم کارڈس کو ادھار کارڈ سے توثیق کی جائے گی
اور یہ کام سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک سال کے اندر کردیاجائے گااور تمام غیر جڑے ہوئے فون نمبرات کو منسوخ کردیاجائے گا‘
لہذا مجرمین‘ دھوکے باز اور دہشت گرد اب موبائیل فون استعمال کرنے سے خوف کھائیں گے۔